وہاڑی :یوم آزادی پر ضلع کونسل میں تقریب ، پرچم کشائی

وہاڑی :یوم آزادی پر ضلع کونسل میں تقریب ، پرچم کشائی

پولیس اور ایلیٹ فورس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی

وہاڑی(خبرنگار ، نمائندہ خصوصی ) پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر ضلع کونسل وہاڑی میں پروقار مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ، ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید، سابق ممبران صوبائی اسمبلی میاں عرفان دولتانہ اور شمیلہ اسلم، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تصور اقبال، ضلعی افسران، تاجروں، شہریوں اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا، ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ، ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، سابق ایم پی ایز میاں عرفان دولتانہ و شمیلہ اسلم اور ڈی پی او تصور اقبال نے قومی پرچم لہرایا، اس موقع پر پولیس اور ایلیٹ فورس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی جبکہ قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا۔ جشن آزادی کی مناسبت سے صبح 7 بج کر 59 منٹ پر سائرن بجایا گیا اور پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب میں بچوں نے تائیکوانڈو کا شاندار مظاہرہ پیش کیا جسے شرکاء نے سراہا، جبکہ یوم آزادی کی خوشی میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے ضلع کونسل میں پودے بھی لگائے اور سرسبز پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب کے دوران ملکی سلامتی، استحکام، امن و امان اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر شہریوں میں قومی جذبہ، حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا اظہار دیدنی تھا اور شرکاء نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اعادہ کیا۔ دریں اثناڈسٹرکٹ جوڈیشری وہاڑی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عباس نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔، تقریب میں ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز، ملازمین اور بچوں نے شرکت کی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...