جشن آزادی، بیڈمنٹن باسکٹ بال اور کرکٹ مقابلے

 جشن آزادی، بیڈمنٹن  باسکٹ بال اور کرکٹ مقابلے

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) جشن آزادی کے سلسلے میں جمنیزیم وہاڑی میں بیڈمنٹن میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔۔۔

 انہوں نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرکے بہترین کھیل پر ان کی حوصلہ افزائی کی اور کھلاڑیوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹ کر ملکی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی ۔ گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول میں باسکٹ بال جبکہ خورشید انور اسٹیڈیم میں کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا۔ مقابلوں کے اختتام پر فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...