ڈکیت گینگ کا سرغنہ شہباز عرف شبا ساتھی سمیت گرفتار

ڈکیت گینگ کا سرغنہ شہباز عرف شبا ساتھی سمیت گرفتار

ڈکیت گینگ کا سرغنہ شہباز عرف شبا ساتھی سمیت گرفتار6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد,11 مقدمات ٹریس

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہباز عرف شبا گینگ کے سرغنہ شہباز عرف شبا کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 11 مقدمات بھی ٹریس کرلیے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان میں مختلف اشیا شامل ہیں۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے تحویل میں لے کر مختلف پہلوؤں سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے جاری تفتیش کے دوران مزید وارداتوں اور ساتھیوں کے حوالے سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...