مثالی گاؤں پروگرام، ڈپٹی کمشنر کا مونڈکا میں صفائی کا جائزہ
ویسٹ انکلوژر پوائنٹ کا معائنہ ، صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ہدایات کی روشنی میں مثالی گاؤں پروگرام کے آغاز کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے مونڈکا کا دورہ کیا۔ انہوں نے یونین کونسل مونڈکا اور شاگڑھ ویسٹ انکلوژر پوائنٹ کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مثالی گاؤں پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ، گلیوں، محلوں اور عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنائی جائے اور شہریوں کو بہتر میونسپل سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ مثالی گاؤں پروگرام کا مقصد دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور بنیادی سہولیات کا معیار بہتر بنا کر شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے ۔ متعلقہ محکمے باہمی رابطے سے پروگرام پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنائیں اور صفائی کے کاموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ویسٹ انکلوژر پوائنٹس سے کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور مناسب تلفی یقینی بنائی جائے جبکہ شہریوں میں صفائی اور کوڑا مقررہ مقامات پر پھینکنے کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جائے ۔ انہوں نے افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور عوامی مسائل کے فوری حل کو ترجیح دینے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments