بیمار گائے کااڑھائی من گوشت تلف،سپلائی کی کوشش ناکام

بیمار گائے کااڑھائی من گوشت تلف،سپلائی کی کوشش ناکام

فوڈ سیفٹی ٹیم نے گاڑی سے بیمار گائے برآمد کرکے سپلائر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا

وہاڑی (خبرنگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے دوکوٹہ میلسی میں کارروائی کرتے ہوئے گوشت لے جانے والی گاڑی سے بیمار گائے برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق گائے کو ذبح کرکے مختلف سلاٹر ہاؤسز کو گوشت سپلائی کیا جانا تھا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران تقریباً اڑھائی من گوشت تلف کردیا جبکہ سپلائر کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق بیمار گائے کا گوشت انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر تھا اور اسے انسانی خوراک کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ شہریوں کو غیر معیاری اور مضر صحت گوشت کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ناقص گوشت سپلائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ خوراک کے معیار سے متعلق کسی بھی شکایت کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے دیں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...