محافل ربیع الاول کے اوقات میں بجلی بندش، شہریوں کا احتجاج

محافل ربیع الاول کے اوقات میں بجلی بندش، شہریوں کا احتجاج

کہروڑپکا میں رات 9بجے بجلی بند کرنے کی شکایات، میپکو سے نوٹس کا مطالبہ

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا) کہروڑپکا شہر اور گردونواح میں محافل ربیع الاول کے دوران بجلی کی بندش پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت، ضلعی انتظامیہ اور میپکو حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیل کے مطابق کہروڑپکا، امیر پور اسٹیشن، بستی نتھے والا، ونجارہ، کاٹن فیکٹری اور دیگر علاقوں میں ماہ ربیع الاول کے دوران محافل میلاد، ذکر و نعت کا سلسلہ جاری ہے ۔ شہریوں کے مطابق عشاء کی نماز کے بعد تقریباً رات 9 بجے محافل کے آغاز کے وقت متعدد علاقوں میں بجلی بند کردی جاتی ہے ، جبکہ محافل کے اختتام کے قریب بجلی بحال کردی جاتی ہے۔

اس صورتحال پر شہریوں نے تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محافل کے اوقات میں بجلی کی بندش سے شرکاء کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی بندش کے شیڈول اور وجوہات کی فوری تحقیقات کی جائیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی بندش کسی مخصوص شیڈول یا انتظامی فیصلے کے تحت ہو رہی ہے تو اس کا فوری نوٹس لیا جائے اور محافل ربیع الاول کے اوقات میں بلاجواز بجلی بند کرنے سے گریز کیا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...