شہری کے گھر مبینہ مسلح حملہ، ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
سیوریج کا پانی گلی میں چھوڑنے سے منع کرنے پر گھر میں داخل ہوکر دھمکیاں
وہاڑی (خبرنگار)اقبال ٹاؤن میں شہری انعام گجر کے گھر پر ریحان، امجد اور دیگر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے مبینہ حملے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔ تھانہ سٹی میں دی گئی درخواست کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے انعام گجر اور اہلخانہ کو مبینہ طور پر قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔درخواست گزار کے مطابق اہلخانہ کے شور مچانے اور 15 پر پولیس کو اطلاع دینے پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔
انعام گجر کا کہنا ہے کہ ریحان، امجد اور دیگر افراد کو گلی میں سیوریج کا پانی چھوڑنے سے منع کیا گیا تھا، جس کا رنج رکھتے ہوئے ملزمان نے گھر پر حملہ کیا۔شہری نے قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سٹی وہاڑی میں درخواست جمع کرا دی ہے جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کے حوالے کردی گئی۔ شہری اور اہل علاقہ نے ڈی پی او وہاڑی اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لے کر مبینہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments