دہشتگردی کیخلاف جنگ ، پی ٹی آئی کا احتجاج نامناسب
ملکی سلامتی کو سیاسی مفاد پر ترجیح ، اداروں کا ساتھ دیں:نذیر آرائیں
گگو منڈی (نامہ نگار) سابق رکن قومی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ ملک اس وقت دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑ رہا ہے ، جبکہ مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال کے باعث بھی پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ۔ ایسے نازک حالات میں پی ٹی آئی کے احتجاج، جلسے جلوس اور شور شرابے کا سلسلہ مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو موجودہ صورتحال میں حکومت اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔ احتجاج اور سیاست کیلئے پوری زندگی پڑی ہے ، تاہم ملکی سلامتی اور استحکام کو ہر سیاسی مفاد پر ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملکی و علاقائی صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے قومی یکجہتی اور امن کو فروغ دینا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، لیکن ملکی سلامتی، امن و استحکام اور قومی مفاد پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں قانون کی بالادستی سب کیلئے یکساں ہونی چاہیے اور ہر فرد کو قانونی معاملات کا سامنا آئینی و قانونی طریقہ کار کے مطابق کرنا چاہیے ۔ ملک دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں قومی اداروں اور سکیورٹی فورسز کا ساتھ دینا ہر محب وطن پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments