تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب، پانی کی سطح میں اضافہ

تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب، پانی کی سطح میں اضافہ

تین لاکھ 86ہزار 312کیوسک پانی کی آمد، مظفرگڑھ کینال بند

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) بالائی علاقوں میں بارشوں اور دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے ۔ محکمہ آبپاشی کی تازہ رپورٹ کے مطابق تونسہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 86 ہزار 312 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 72 ہزار 712 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ اپ اسٹریم پانی کی سطح 446 فٹ اور ڈاؤن اسٹریم سطح 433.40 فٹ رہی۔حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مظفرگڑھ کینال کو بند کردیا گیا ہے ۔ ڈیرہ غازی خان کینال میں 8 ہزار 100 کیوسک، تونسہ پنجند لنک کینال میں 5 ہزار کیوسک جبکہ کچھی کینال میں 500 کیوسک پانی کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد 2 لاکھ 52 ہزار کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 50 ہزار 700 کیوسک رہا، جہاں بہاؤ نچلے درجے کا ہے ۔ اٹک خیرآباد پر 2 لاکھ 83 ہزار 600 کیوسک، جناح بیراج پر آمد 3 لاکھ 98 ہزار 875 اور اخراج 3 لاکھ 90 ہزار 575 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔چشمہ بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 77 ہزار 689 اور اخراج 3 لاکھ 59 ہزار 119 کیوسک رہا۔ متعلقہ ادارے دریاؤں اور بیراجوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں جبکہ ممکنہ اضافے کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...