پولیس سے خوف، شہری نے نہر میں چھلانگ لگا دی، تلاش جاری
گرفتاری کی کوشش کے دوران واقعہ پیش آیا، اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا عندیہ
کہروڑپکا (نمائندہ دنیا)رند جادہ پل کے قریب پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ طور پر گرفتاری کی کوشش کے دوران شہری نے نہر میں چھلانگ لگا دی، ریسکیو 1122 کی جانب سے تلاش جاری ہے ، تاہم آخری اطلاع تک شہری کا سراغ نہیں مل سکا۔ ڈی ایس پی نے اہلکاروں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کا عندیہ دیا ہے ۔تفصیل کے مطابق پولیس اہلکار خان محمد اور اورنگزیب نے مبینہ مقدمات میں مطلوب تمس عرف داؤد مسیح کو رند جادہ پل کے قریب روکنے اور گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اہلکاروں کے مطابق شہری اپنی دو کم سن بچیوں کے ہمراہ نہر کے قریب موجود تھا۔
درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ پولیس اہلکاروں کی مبینہ کارروائی اور دھمکیوں کے باعث شہری نے نہر میں چھلانگ لگا دی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کہروڑپکا کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شہری کی تلاش شروع کردی، تاہم تاحال لاش نہیں مل سکی۔واقعے کی اطلاع پر ڈی ایس پی ساجد صدیق بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ۔ اہلکاروں یا کسی مخبر کے ملوث ہونے کی صورت میں درخواست گزاروں کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments