شہر کے چوکوں، پارکوں، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش

شہر کے چوکوں، پارکوں، گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش

چونگی نو فلائی اوور کا پینٹ ورک مکمل، شاہ شمس پارک جھیل کی رواں ماہ تکمیل

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے شہر کے مختلف چوکوں، پارکوں، گرین بیلٹس اور فلائی اوورز کا دورہ کیا اور جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ چونگی نمبر 9 فلائی اوور پر پینٹ ورک مکمل کرلیا گیا، جبکہ کچہری چوک کے پلانٹرز میں شجرکاری بھی مکمل ہوگئی ہے ۔ کچہری فلائی اوورز کی دیواروں پر پینٹ ورک مکمل کرنے کے بعد مزید خوبصورتی کا کام جاری ہے ۔سید وسیم حسن نے عید گاہ پارک میں لینڈ سکیپنگ اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور شاہ شمس پارک کی جھیل کی بحالی و دیگر ترقیاتی امور جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ قصور گردیزی روڈ کی گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش جبکہ جمیل آباد گرین بیلٹ پر مزید شجرکاری کا کام بھی جاری ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت فلائی اوورز کو خوبصورت بنایا جارہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...