میپکو، رینجرز ، پولیس کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ریجن میں بجلی چوری کے خاتمے اور واجبات کی وصولی کیلئے میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔
ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، ساہیوال، پاکپتن اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد بجلی میٹرز، سولر انورٹرز اور ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے ، جبکہ لاکھوں روپے کے واجبات بھی وصول کئے گئے ۔ملتان میں ایس ای آپریشن ساجد حسین گوندل کی ہدایت پر شمس آباد سب ڈویژن کی ٹیم نے اشرف آباد فیڈر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مقامات پر ڈائریکٹ سپلائیاں پکڑیں اور 40 سے زائد ڈبل سورسز ختم کئے ۔ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے 35 میٹرز پولز پر منتقل کئے گئے ۔ انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویژن کی ٹیم نے 7 بجلی چوروں کو پکڑ کر تار اور میٹرز قبضے میں لے لئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments