میلاد مصطفی ؐ فروغ عشق رسول ؐ کا ذریعہ،ارشد القادری
ملتان (کرائم رپورٹر)سنی تحریک ملتان کے زیر اہتمام 15ویں سالانہ میلاد ریلی جوش و خروش، عقیدت و محبت اور مذہبی جذبے کے ساتھ نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت صوبائی ناظم اعلیٰ مرزا محمد ارشد القادری، مولانا ایوب مغل نورانی، علامہ سعید اختر قادری، پیر نوید فرید چشتی، پیر افضل فرید چشتی، متحدہ میلاد کونسل کے رہنماؤں اور دیگر نے کی۔ شرکا نے حضور اکرم ﷺ سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے درود و سلام کا ورد کیا اور نعتیں پیش کیں۔ فضا لبیک یا رسول اللہ ﷺ اور درود و سلام کی صداؤں سے گونجتی رہی۔مقررین نے کہا کہ میلاد مصطفی ﷺ محبت رسول ﷺ کے اظہار کا عظیم ذریعہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments