تونسہ بیراج پر غیر قانونی ماہی گیری پر کارروائی، ایکشن کا انتباہ
ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ڈیرہ شاہد سلطان نے عملے کے ہمراہ تونسہ بیراج پر کارروائی کی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)تونسہ بیراج پر غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف فشریز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات کا معائنہ کیا اور غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ جاری کردیا۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ڈی جی خان شاہد سلطان نے عملے کے ہمراہ ہیڈ تونسہ بیراج پر کارروائی کی۔فشریز حکام اور فیلڈ اسٹاف نے بیراج کے مختلف مقامات اور پوائنٹس کا معائنہ کرتے ہوئے غیر قانونی ماہی گیری کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
حکام نے فیلڈ اسٹاف کو ہدایت کی کہ غیر قانونی شکار کی روک تھام کیلئے مسلسل نگرانی اور فیلڈ میں موجودگی یقینی بنائی جائے تاکہ ممنوعہ طریقوں سے مچھلی کے شکار کی حوصلہ شکنی ہو۔فشریز حکام نے واضح کیا کہ آبی ذخائر میں غیر قانونی ماہی گیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آبی حیات اور مچھلی کے قدرتی ذخائر کے تحفظ کیلئے نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے گی اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments