بجلی چوری کے الزام میں 13 افراد کے مقدمات درج

 بجلی چوری کے الزام میں 13 افراد کے مقدمات درج

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بجلی چوری کے خلاف میپکو کی کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں مین پی وی سی اور میٹر کے مین سپلائی ٹرمینل سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے والے 13 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

 میپکو افسران کی جانب سے بجلی چوری کی نشاندہی پر پولیس کو بھجوائے گئے مراسلوں کی روشنی میں کارروائی کی گئی۔ میپکو حکام کے مطابق ملزمان نے غیر قانونی تاریں لگا کر بجلی چوری کی، جس سے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...