منیجر ہیلتھ نیٹ ورک انڈس ہسپتال ملاحت رضوی کی آگہی تقریب میں شرکت
ملتان(لیڈی رپورٹر)انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی منیجر سپیشل انیشیٹوز ملاحت رضوی نے اپواء ملتان کے زیر اہتمام لیڈیز کلب ملتان میں ایک آگہی تقریب منعقد کی۔
جس میں اپواء، لیڈیز کلب اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی ممبران نے شرکت کی۔ ملاحت رضوی نے شرکاء کو انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے ملک بھر میں جاری مفت طبی و فلاحی منصوبوں، صحت عامہ کے اقدامات اور معاشرے کے مستحق طبقات کے لئے فراہم کی جانے والی مفت طبی سہولیات کے حوالے سے ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے بریفنگ دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments