سکولوں میں گارڈز کی اسامیوں کی تصدیق کاحکم
نئی بھرتیاں لمپ سم پیکیج پر کی جائیں گی، حساس سکولوں کیلئے نئی پالیسی
ملتان (خصوصی رپورٹر)سکولوں میں گارڈز کی اسامیوں کی تصدیق کاحکم اے کیٹگری سکولوں میں سکیورٹی گارڈز کی بھرتی ہوسکے گی تفصیل کے مطابق پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سکول گارڈز کی درپیش اور نئی اسامیوں کی تصدیق کا حکم، بھرتیاں لمپ سم پے پیکیج پر کی جائیں گی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری سکولوں میں تعینات اور درکار سکول گارڈز کے ڈیٹا کی فائنل تصدیق کریں یہ گارڈز 2015 کی ریکروٹمنٹ پالیسی کے تحت آرمی پبلک سکول پشاور کے سانحے کے بعد 5 سالہ معاہدے پر بھرتی کئے گئے تھے ، جس میں بعد ازاں مزید 5 سال کی توسیع کی گئی تھی اور اب یہ کنٹریکٹ مرحلہ وار ختم ہو رہا ہے۔
صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اے اور اے پلس (A & A+) کیٹیگری کے حساس اور انتہائی حساس سکولوں میں سکول گارڈز کی خالی ہونے والی اسامیوں پر پابندی میں نرمی کی جائے گی تاکہ ضرورت کے مطابق نئی بھرتیاں کی جا سکیں اس کے علاوہ سکول گارڈز کی کل 1,509 اسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری بھی دی گئی ہے ، جن میں 370 خالی اسامیاں اور درجہ چہارم کی منسوخ شدہ اسامیوں کی جگہ 1,139نئی تخلیق کردہ اسامیاں شامل ہیں یہ تمام نئی بھرتیاں لمپ سم پے پیکیج پر سلیکشن بورڈ کی منظوری کے بعد عمل میں لائی جائیں گی۔ تمام سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں A+ اور Aکیٹیگری کے سکولوں گارڈز کی کل تعداد، منسوخ شدہ اسامیوں اور اس وقت فعال گارڈز کی مکمل اور درست معلومات کا موازنہ کر کے مقررہ فارمیٹ پر ڈیٹا کی جلد از جلد تصدیق یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments