خواتین سے مبینہ زیادتی کے دو واقعات، مقدمات درج

خواتین سے مبینہ زیادتی کے  دو واقعات، مقدمات درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خواتین سے مبینہ زیادتی اور زیادتی کی کوشش کے دو واقعات پر پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے۔۔۔

 تفتیش شروع کر دی۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ محلہ پرانی ویشی منڈی میں ایک خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا سابق شوہر فیاض احمد اپنے ساتھی انعام اللہ کے ہمراہ طلاق سے متعلق بات کرنے اس کے گھر آیا۔ دونوں ملزمان نے اسے دھمکیاں دیں اور مبینہ طور پر زیادتی کی، بعدازاں اہل خانہ کے پہنچنے پر فرار ہوگئے ۔ تھانہ قصبہ گجرات کے علاقہ بیٹ زینی میں محمد اسد نے بتایا کہ اس کی غیر موجودگی میں غازی محمد ایک ساتھی کے ہمراہ گھر میں داخل ہوا اور اس کی اہلیہ سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔ شور سن کر اہل علاقہ پہنچے تو ملزمان فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...