زمین کے تنازع پر چچا بھتیجوں میں تصادم، 3افراد زخمی

زمین کے تنازع پر چچا بھتیجوں میں تصادم، 3افراد زخمی

بستی بودی شاہ میں تلخ کلامی کے بعد ڈنڈوں سے تشدد، ایک ملتان ریفر

جودھ پور ،چوپڑ ہٹہ،بارہ میل (نمائندہ دنیا)بستی بودی شاہ میں زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان مبینہ تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے ایک کو تشویشناک حالت کے باعث نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بستی بودی شاہ میں باٹھ خاندان کے افراد کے درمیان زمین کے تنازع پر مبینہ طور پر کشیدگی چل رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شوکت باٹھ اپنے ڈیرے پر موجود تھے کہ ناصر ولد محمد اسلم، محمد اقبال ولد محمد اسلم اور خالد ولد دل احمد، ساکنان باٹھ، اپنی زمین سے گزر رہے تھے ۔ اس دوران دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوگئی، جو بعد ازاں مبینہ جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔ فریقین کی جانب سے سوٹوں، ڈنڈوں اور دیگر اشیا کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں ناصر، محمد اقبال اور خالد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ بعد ازاں تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال کبیروالا منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ناصر ولد محمد اسلم کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ بارہ میل پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس کے مطابق معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے ، جبکہ مزید قانونی کارروائی میڈیکل رپورٹ اور دستیاب شواہد کی روشنی میں عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...