بجلی چوروں، نادہندگان کیخلاف ایکشن،متعدد کو بھاری جرمانے

 بجلی چوروں، نادہندگان کیخلاف ایکشن،متعدد کو بھاری جرمانے

میٹر ریورس کرکے بجلی چوری پر 2،لوپ لگاکر ریورٹس کرنے والا ایک صارف پکڑا گیا

ملتان(خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی( میپکو )کا ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ مختلف سب ڈویژنوں میں میپکو افسروں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کارروائیوں کے دوران ڈائریکٹ سپلائی، میٹر ٹیمپرنگ، ریورس میٹر، لوپ اور دیگرطریقوں سے بجلی استعمال کرنے کے متعدد کیسز پکڑے گئے ۔جلال پور پیروالہ میں بجلی چوری پکڑی جانے پر صارف مشتعل ہوگیا۔ میپکو اہلکاروں کو دھمکیاں ۔ مقدمہ درج کروادیاگیا۔ بابر علی گجر کی سربراہی میں میپکو کینٹ سب ڈویژن کی ٹیم نے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے خلاف کارروائی کی ۔ بیج وائز ریکوری کے اہداف حاصل کرنے کے لئے رننگ ڈیفالٹرز سے لاکھوں روپے واجبات وصول کئے گئے جبکہ عدم ادائیگی پرمستقل نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اور تاریں اُتارلیں ۔ ایس ڈی او حسن پروانہ سب ڈویژن راحیل یوسف کی سربراہی میں چیکنگ ٹیم نے سوتری وٹ اور مختلف علاقوں میں میٹر ریورس کرکے بجلی چوری کرنے پر 2، میٹر میں لوپ لگاکر ایک اور ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنیوالے ایک صارف کو پکڑ لیا ۔اور بجلی چوری میں استعمال ہونے والے تار اور میٹرز اُتارکر قبضہ میں لے لئے ۔ ریورسنگ اور لوپ سسٹم والے میٹرز مزید جانچ پڑتال کے لئے ایم اینڈ ٹی لیبارٹری بھجوادئیے گئے ۔ ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن رانا محمد تنویر کی سربراہی میں ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن ثاقب انعام نے ٹیم کے ہمراہ کھوہ رجب والا میں لاکھوں روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر نادہندہ صارف کی بجلی منقطع کرکے ایل ٹی اور ایچ ٹی لائنیں اُتارلیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...