سی پی او کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری
ملتان (کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات سے انہیں آگاہ کیا۔
سی پی او نے تمام شہریوں کے مسائل تفصیل سے سنے اور ان کے میرٹ پر حل کے لیے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل میرٹ پر حل اور انصاف کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے اجتماعی و انفرادی حقیقی مسائل کے حل کے لیے پولیس کے دفاتر کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے ۔ کھلی کچہری میں موجود شہریوں نے مسائل توجہ سے سننے اور ان کے حل کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments