ماچھیوال میں 7 سالہ بچی ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق

ماچھیوال میں 7 سالہ بچی ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق

ماں سے ہاتھ چھڑا کر گھر کی طرف جاتے حادثے کا شکار ہوئی، ڈرائیور فرار

ماچھیوال (نامہ نگار) نواحی چک نمبر 162 ای بی عرف 14 کے میں افسوسناک حادثے کے دوران سات سالہ بچی ٹریکٹر ٹرالی تلے آکر جاں بحق ہوگئی، جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 162 ای بی کے رہائشی ولی جٹ کی بہو اپنی سات سالہ بچی کے ہمراہ بازار میں سبزی خرید رہی تھی۔ اسی دوران بچی اچانک ماں سے ہاتھ چھڑا کر گھر کے باہر کھڑے اپنے بھائی کی طرف جانے لگی۔ وہ سڑک عبور کرنے کے دوران قریب سے گزرنے والی مٹی سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگئی۔حادثے کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہوئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...