سی سی ڈی اہلکاروں پر لڑکی ساتھ لے جانے کا الزام

 سی سی ڈی اہلکاروں پر لڑکی ساتھ لے جانے کا الزام

خواتین اور بچوں پر تشدد ، اعلیٰ حکام سے شفاف تحقیقات ، لڑکی کی بازیابی کا مطالبہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)وہاڑی کے چک نمبر 187 ای بی میں مبینہ طور پر واردات کے شبے میں مطلوب نوجوان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی اہلکاروں کی جانب سے سول کپڑوں اور سادہ گاڑی میں چھاپہ مارنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اہلِ علاقہ نے الزام لگایا ہے کہ اہلکار دو گھروں میں داخل ہوئے ، خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، موبائل فون چھینے اور مطلوب نوجوان نہ ملنے پر 18 سالہ لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے ۔اہلِ محلہ کے مطابق کارروائی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کا خیال نہیں رکھا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ساتھ لے جاتے وقت لیڈی کانسٹیبل بھی موجود نہیں تھی، جس پر علاقے میں تشویش اور غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 15 پر دی گئی، جس پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور تفصیلات معلوم کیں۔ مقامی پولیس کے مطابق اسے سی سی ڈی کی اس کارروائی کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں تھی۔ لڑکی کی والدہ نے پولیس سے اپیل کی کہ اس کی بیٹی کو بحفاظت واپس لایا جائے ۔اہلِ علاقہ نے آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کرکے لڑکی کی بازیابی یقینی بنائی جائے اور الزامات ثابت ہونے پر ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔واقعے پر سی سی ڈی حکام کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...