وہاڑی:گاؤں 196 ای بی میں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن قائم

وہاڑی:گاؤں 196 ای بی میں ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن قائم

مقصد مستحق خاندانوں کی مدد، مسائل کا حل ،اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)گاؤں 196 ای بی کے نوجوانوں نے خدمتِ خلق اور علاقے کی ترقی کے جذبے کے تحت ہیلپنگ ہینڈ فاؤنڈیشن 196 ای بی قائم کرلی۔ فاؤنڈیشن کا مقصد گاؤں کے مسائل حل کرنا، غریب اور مستحق خاندانوں کی مدد کرنا اور علاقے میں اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینا ہے ۔چیئرمین صدام حسین نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے مقامی مسائل حل کرنا اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنا فاؤنڈیشن کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی کوششوں اور نیک نیتی سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔انفارمیشن سیکرٹری میاں عامر قریشی نے کہا کہ فاؤنڈیشن ایک غیر سیاسی فلاحی پلیٹ فارم ہے ، جو سیاست سے بالاتر ہوکر عوامی مسائل کی نشاندہی، گاؤں کی ترقی اور مستحق افراد کی مدد کے لیے کام کرے گا۔ ابتدا میں گاؤں کے مسائل پر توجہ دی جائے گی، بعدازاں فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔فنانس سیکریٹری عثمان احمد کلوکا نے کہا کہ امدادی سرگرمیوں میں شفافیت اور مستحق افراد تک مدد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے اہلِ علاقہ اور صاحبِ حیثیت افراد سے فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کی اپیل بھی کی۔فاؤنڈیشن کی کابینہ میں قاری محمد عرفان سرپرستِ اعلیٰ، صدام حسین چیئرمین، حبیب احمد بودلہ وائس چیئرمین، میاں عامر قریشی انفارمیشن سیکریٹری، حسنین سکھیرا جنرل سیکریٹری، عثمان احمد کلوکا فنانس سیکریٹری، انعام الحق کلوکا ایڈیشنل فنانس سیکریٹری اور رائے عثمان ساجد طور سیکریٹری برائے اوورسیز مقرر کیے گئے ہیں۔فاؤنڈیشن کے دیگر اراکین نے بھی غریبوں، یتیموں، بیواؤں اور دیگر مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...