کچہ کھوہ ، سرکاری سکول کے قریب گندے پانی کا کھلا کنواں
نشاندہی کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکا، حادثے کا خدشہ،فوری نوٹس کا مطالبہ
کچہ کھوہ (نامہ نگار) کچہ کھوہ کے علاقے 24/10 آر میں گورنمنٹ سکول کی دیوار کے ساتھ گندے پانی کا کھلا کنواں بچوں اور راہگیروں کے لیے خطرہ بن گیا، جس کے باعث کسی بڑے حادثے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کچہ کھوہ 24/10 آر میں گورنمنٹ سکول کی دیوار اور سڑک کے درمیان گندے پانی کا کھلا کنواں موجود ہے ۔ سکول میں آنے والے بچوں اور سڑک سے گزرنے والے افراد کے لیے یہ صورت حال تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے ۔ شہریوں کے مطابق کھلے کنویں کو محفوظ بنانے کے لیے متعدد بار ایم این اے ، ایم پی اے اور متعلقہ حکام کی توجہ اس مسئلے کی جانب مبذول کرائی گئی، تاہم تاحال کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا جا سکا۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ کھلے کنویں کو نظرانداز کرنا کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتا ہے ، اس لیے اسے فوری طور پر ڈھانپنے یا حفاظتی انتظامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments