اینٹی کرپشن کی کارروائیاں ایکسائز اور ریونیو کے اہلکار گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائیاں  ایکسائز اور ریونیو کے اہلکار گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان ریجن نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور۔۔

 ریونیو کے دو اہلکاروں کو مبینہ طور پر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کی خصوصی ٹیموں نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں دو الگ الگ ٹریپ ریڈز کئے ۔ پہلی کارروائی میں سرکل آفیسر مختار حسین کی سربراہی میں ٹیم نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے اہلکار محمد عباس کو مبینہ طور پر 25 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔دوسری کارروائی میں سرکل آفیسر عمران جاوید کی ٹیم نے این ٹی او برانچ ریونیو کے اہلکار محمد الیاس کو مبینہ طور پر 5 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے موقع پر پکڑ لیا۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دونوں کارروائیوں کے دوران ملزموں کے قبضے سے نشان زدہ رقم برآمد کر لی گئی۔ دونوں اہلکاروں کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن ملتان میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...