منشیات فروش کو 20 سال قید، آٹھ لاکھ روپے جرمانہ

منشیات فروش کو 20 سال قید، آٹھ لاکھ روپے جرمانہ

ملزم کے خلاف 20 کلو افیون برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج وہاڑی و جج سپیشل کورٹ نارکوٹکس طارق محمود شاد نے منشیات فروشی کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد علی کو 20 سال قیدِ سخت اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی۔استغاثہ کے مطابق تھانہ ماچھیوال سرکل پولیس نے مخبری پر چک نمبر 23 ڈبلیو بی میں کارروائی کرتے ہوئے محمد علی ولد محمد ارشاد، قوم ڈھڈی، کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 20 کلو افیون برآمد ہوئی، جس پر اس کے خلاف مقدمہ نمبر 495/25 درج کیا گیا۔پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد مقدمے کا چالان عدالت میں پیش کیا۔ دورانِ سماعت پراسیکیوشن کے وکیل نے شواہد اور دلائل کی مدد سے ملزم کے خلاف الزامات ثابت کیے ، جبکہ وکیلِ صفائی ملزم کو بری کرانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔عدالت نے دستیاب شواہد اور پراسیکیوشن کے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے 20 سال قیدِ سخت اور آٹھ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...