متعدد وارداتیں،3 موٹر سائیکلوں سمیت لاکھوں کا سامان غائب

 متعدد وارداتیں،3 موٹر سائیکلوں سمیت لاکھوں کا سامان غائب

دکان کی دیوار توڑ کر سامان، موبائل ٹاور سے بیٹری، مکان سے پانی والی موٹرچوری

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)متعدد وارداتوں کے دوران تین موٹر سائیکلیں، دکان سے سامان، موبائل فون کمپنی کے ٹاور سے لیتھیم بیٹری، زیر تعمیر مکان سے پانی والی موٹر، گھر سے گندم اور زرعی رقبے سے سولر موٹر چوری کرلی گئی۔ پولیس نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے موضع پر باڑ شرقی کے رہائشی عبید رضا نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور اس کے گھر کے باہر گلی سے ہنڈا 70 موٹر سائیکل لے گئے ۔ دوسرے واقعے میں تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے موضع احسان پور میں فتح علی کی بہن کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔ تیسرے واقعے میں تھانہ قصبہ گجرات کی حدود میں نامعلوم ملزمان گھر کے تالے توڑ کر ہنڈا 70 موٹر سائیکل لے گئے ۔چوتھے واقعے میں تھانہ سنانواں کے علاقے موضع ٹھٹھی حمزہ میں عرفان ستار کی دکان کی پچھلی دیوار سے اینٹیں نکال کر چور اندر داخل ہوئے اور گھی کے ڈبے ، صابن، چائے کی پتی، بوتلیں، سگریٹ اور دیگر سامان لے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...