زکریا یونیورسٹی میں سٹریٹجک پلاننگ کمیٹی کی ازسرنو تشکیل

زکریا یونیورسٹی میں سٹریٹجک  پلاننگ کمیٹی کی ازسرنو تشکیل

ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں حکمتِ عملی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کو مؤثر بنانے کے لئے سٹریٹجک پلاننگ کمیٹی کی ازسرنو تشکیل کر دی گئی ہے۔۔۔

 ، جس کی منظوری وائس چانسلر نے دی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فیکلٹی آف کامرس، بینکنگ اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ کوثر کو کمیٹی کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے ۔ کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسز پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد، کیسپم کے پروفیسر ڈاکٹر عمران جاوید، شعبہ کامرس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر آصف یاسین، آئی ایم ایس کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سیرت فاطمہ اور یونیورسٹی کے رجسٹرار شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے تحت ایڈیشنل ٹریژرار کو کمیٹی کا رکن و سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ ، جبکہ چیئرپرسن کو ضرورت کے مطابق کسی بھی دوسرے رکن کو کمیٹی میں شامل کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے ۔کمیٹی یونیورسٹی کی تنظیمی ترقی، مستقبل کی منصوبہ بندی اور جامع حکمتِ عملی کی تیاری و نگرانی کی ذمہ دار ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد ادارے کی کارکردگی بہتر بنانا اور تعلیمی و انتظامی امور میں طویل المدتی منصوبہ بندی کو فروغ دینا ہے ۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...