دھان کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری، سموگ کا خدشہ بڑھ گیا

 دھان کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری، سموگ کا خدشہ بڑھ گیا

چھٹا میل کے قریب باقیات نذر آتش، شہریوں کا انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ

 وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) وہاڑی کے نواحی علاقوں میں دھان کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری ہے ، جس سے فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ اڈا چھٹا میل کے قریب دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے باعث علاقے میں دھواں پھیلنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ مقامی شہریوں کے مطابق ساہوکا اور گردونواح میں بھی رات کے وقت فصلوں کی باقیات جلائی جاتی ہیں، جس سے ماحول آلودہ ہونے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے متعلقہ اداروں کی نگرانی اور پابندی پر عملدرآمد کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف مؤثر اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور محکمہ ماحولیات کے حکام سے مطالبہ کیا کہ پابندی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے ، ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...