باربی کیو شاپس پر ناقص صفائی ،بیماریاں پھیلنے کا خدشہ
فوڈ اتھارٹی فوری نوٹس لے ،سرسید روڈ سمیت شہر بھر کارروائی کی جائے : شہری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال کے سرسید روڈ پر قائم متعدد باربی کیو شاپس میں صفائی کے ناقص انتظامات کے حوالے سے شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء تیار اور فروخت کرنے والے مراکز پر صفائی ستھرائی، معیاری گوشت کی فراہمی اور حفظانِ صحت کے اصولوں پر عملدرآمد یقینی بنانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ باربی کیو شاپس پر گوشت کی تیاری، محفوظ ذخیرہ کرنے ، پکانے اور گاہکوں کو فراہم کرنے کے عمل کی باقاعدہ جانچ پڑتال ہونی چاہیے تاکہ غیر معیاری خوراک سے عوام کی صحت کو لاحق خطرات سے بچایا جاسکے ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ سرسید روڈ سمیت شہر بھر کے باربی کیو پوائنٹس، ہوٹلوں اور دیگر فوڈ مراکز کی اچانک چیکنگ کی جائے ۔ صفائی کے انتظامات، گوشت کے معیار اور ملازمین کی حفظانِ صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کا جائزہ لے کر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments