امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے :سلیمان مصباحی

 امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے :سلیمان مصباحی

محفل میلاد کا اہتمام ، قرعہ اندازی کے ذریعے 2خوش نصیبوں میں عمرہ ٹکٹ تقسیم

 وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) معروف مذہبی سکالر علامہ ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ؐ سے سچی محبت کا تقاضا ہے کہ آپ ؐ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا جائے اور اسوۂ حسنہ کی پیروی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاروباری شخصیات شکیل احمد، مدثر حسین اور سکندر منیر کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد مصطفیٰ ؐ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل میں علامہ ڈاکٹر محمد سلیمان مصباحی نے ایمان افروز خطاب کیا، جبکہ لاہور سے معروف نعت خواں اورنگزیب اویسی اور مقامی نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت ؐ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر قرعہ اندازی کے ذریعے دو خوش نصیب افراد کو عمرے کے ٹکٹ بھی دیے گئے ۔ علامہ سلیمان مصباحی نے کہا کہ محافل میلاد محبتِ رسولؐ کے اظہار، دینی شعور کی بیداری اور اسلامی اقدار کے فروغ کا ذریعہ ہیں۔ ہمیں اخلاق، اخوت، برداشت اور خدمتِ خلق کو اپنا کر معاشرے میں امن اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے ۔ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید، منیر احمد جٹ، محمد عثمان، محمد عرفان چوہدری، عمر سیٹھی، فیصل محمود، چوہدری محمد ادریس، چوہدری محمد اشفاق، چوہدری حسنین، چوہدری حنین، بابا محمد عباس، محمد شفیق، ملک اسلم، حاجی جمیل گجر، جعفر مغل، عبدالروف مدودی، انسپکٹر سی سی ڈی رائے منور کھرل، شیخ عدنان، فیصل کمبوہ، اکبر سندھو، فضل چوہدری، رانا فیضی، اعجاز علی، یاسین رامے ، چوہدری الطاف گجر سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور عاشقانِ رسول ؐ نے شرکت کی۔ محفل کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، امن و استحکام، امت مسلمہ کی سربلندی اور مسلمانوں کے لیے خیر و برکت کی خصوصی دعا کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...