دکان پر مبینہ حملہ، متعدد افراد زخمی متاثرین کا احتجاج

 دکان پر مبینہ حملہ، متعدد افراد زخمی متاثرین کا احتجاج

حملہ آوروں نے ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا پولیس نے شواہد جمع کر لیے ،زخمی عثمان نشتر ہسپتال منتقل : مظاہرین

وہاڑی (خبرنگار) نواحی چک 5 ڈبلیو میں شعیب اختر اور محمد تاج نے رانا عبد الحمید، محمد آصف، امجد اشفاق گجر نمبردار، بشیر گجر، اکرم گجر، عبدالرشید، رانا اجمل، رانا سرور فوجی، حاجی باغ علی، رانا سیف، رانا ضیاء اللہ، ماسٹر ارشد، رانا ابوبکر، محمد بوٹا اور دیگر اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ گزشتہ رات صدیق گجر، جاوید گجر، ذوالفقار گجر، شاہد اقبال گجر، نثار گجر اور ان کے آٹھ سے نو ساتھی مبینہ طور پر مسلح ہوکر ان کی دکان پر آئے اور وہاں موجود افراد پر حملہ کردیا۔ مظاہرین کے مطابق محمد حسنین کو موٹر سائیکل مارنے کے بعد ڈنڈوں اور کلہاڑیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ محمد عثمان، محمد تاج اور شعیب اختر بھی زخمی ہوگئے ۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ حملہ آوروں نے ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا، جس پر پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دی گئی۔ ان کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ زخمی محمد عثمان تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج ہے ، جبکہ محمد حسنین کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال وہاڑی منتقل کیا گیا؛ شعیب اختر اور محمد تاج کو بھی سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...