افواجِ پاکستان کی کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں:عاقب لیاقت

 افواجِ پاکستان کی کامیابیاں  قابلِ تحسین ہیں:عاقب لیاقت

گگو منڈی (نامہ نگار)بلدیاتی انتخابات کے امیدوار اور معروف کاروباری شخصیت میاں عاقب لیاقت نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہی ہیں۔

جبکہ سکیورٹی فورسز کی کوششیں ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم ہیں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان کی حکمتِ عملی اور قربانیاں قابلِ تحسین ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے ، جس کے لیے قومی یکجہتی اور اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ضروری ہے ۔میاں عاقب لیاقت نے کہا کہ سکیورٹی اقدامات کے ساتھ پائیدار امن، علاقائی استحکام اور سرحدی تحفظ پر توجہ دینا بھی اہم ہے ۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب کو متحد ہوکر کردار ادا کرنا چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...