سعودی عرب کی سلامتی پوری امت کی مشترکہ ذمہ داری :ملک احمد یار

 سعودی عرب کی سلامتی پوری امت کی مشترکہ ذمہ داری :ملک احمد یار

مسلم ممالک سعودی عرب کے تحفظ اور امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں

 کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر ملک احمد یار ہنجراء نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ پوری امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔انہوں نے عالمی برادری اور مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب کے تحفظ اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے ، اس لیے پائیدار امن کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنا ضروری ہے ۔ملک احمد یار ہنجراء نے سعودی عرب کے دفاع اور سلامتی کے لیے اتحادی افواج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور اہم تنصیبات کا تحفظ اور علاقائی امن برقرار رکھنے کے لیے ان کا کردار قابلِ تحسین ہے ۔ انہوں نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ سعودی عرب کی حمایت جاری رکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...