رحیم یار خان : خواتین کے اغوا کے 3 واقعات ،مقدمات درج

رحیم یار خان : خواتین کے اغوا کے 3 واقعات ،مقدمات درج

سابق شوہر سمیت 3 افراد پر اغوا کا الزام، پولیس نے تلاش شروع کردی

 رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) رحیم یار خان اور نواحی علاقوں میں خواتین کے اغوا کے تین واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بستی صدیق قادوالی کی رہائشی شمائلہ بی بی کو اسی علاقے کے رہائشی اعجاز نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ دوسرے واقعے میں چک 32 اے کے رہائشی غلام قادر کی 22 سالہ بیٹی سائرہ کو اس کے سابق شوہر اسماعیل نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا، دونوں کے درمیان ایک سال قبل علیحدگی ہوچکی ہے جبکہ فیملی کورٹ میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔ تیسرے واقعے میں چک 131 این پی کے رہائشی محمد ساجد کی 28 سالہ ہمشیرہ کنیزاں بی بی، جو شوہر سے ناچاقی کے باعث بھائی کے گھر رہائش پذیر تھی، کو اسی علاقے کے رہائشی محمد یعقوب نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔ پولیس نے ورثا کی شکایات پر مغوی خواتین اور نامزد افراد کی تلاش شروع کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...