دھان کی باقیات جلانے کا سلسلہ جاری، فضائی آلودگی کا خدشہ

 دھان کی باقیات جلانے کا سلسلہ  جاری، فضائی آلودگی کا خدشہ

یارو کھوسہ (نامہ نگار )پنجاب حکومت کی جانب سے دھان کی فصل کی باقیات جلانے پر پابندی کے باوجود ڈیرہ غازی خان کے علاقوں یارو کھوسہ، چھابری بالا اور چاہ باڑہ میں باقیات جلانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

جس سے فضائی آلودگی میں اضافے کا خدشہ ہے ۔علاقہ مکینوں کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے سے اٹھنے والا دھواں انسانی صحت اور ماحول کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ پابندی کے باوجود ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیوں نہیں کیے جارہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...