پسند کی شادی ، بھائی نے بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پسند کی شادی کی رنجش پر بھائی نے مبینہ طور پر بہن اور بہنوئی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا اور ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیں اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق جھوک بلاول کے رہائشی دانش نے دو ماہ قبل اسی علاقے کے رہائشی شہزاد کی ہمشیرہ ریحانہ سے گھر سے فرار ہوکر کراچی میں نکاح کیا تھا۔ شہزاد اس رشتے پر رنجش رکھتا تھا۔ مبینہ طور پر صلح اور رخصتی کا جھانسہ دے کر دانش اور ریحانہ کو گھر بلایا گیا، جہاں گزشتہ شب کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے دونوں کو قتل کردیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments