مفت آئی سرجیکل کیمپ، مستحق مریضوں کو سہولیات فراہم
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار )پاکستان مرکزی مسلم لیگ اور مرکزی انجمن تاجران احمد پور شرقیہ کے زیر اہتمام جامعہ عمر بن عبدالعزیز میں دو روزہ مفت آئی سرجیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے آنکھوں کے معائنے اور علاج کی سہولیات سے استفادہ کیا۔کیمپ میں مستحق مریضوں کے لیے مفت معائنہ، لینز اور آپریشنز کی سہولت فراہم کی گئی۔ ماہر طبی عملے نے مریضوں کا معائنہ کرکے ضرورت کے مطابق علاج کی سہولیات فراہم کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments