ڈکیتی کی واردات ٹریس ایک لاکھ روپے برآمد
رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی ) تھانہ نواز آباد پولیس نے ڈکیتی کی واردات ٹریس کرکے ایک لاکھ روپے برآمد کرلیے اور رقم مدعی مقدمہ کے حوالے کردی۔
شہری نے تفتیشی سب انسپکٹر راؤ محمد انوار کو مالا پہنا کر شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نصیر آباد کے دکاندار عبدالوحید کو دکان بند کرکے گھر جاتے ہوئے تین مسلح موٹرسائیکل سواروں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیشی افسر راؤ محمد انوار نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے واردات ٹریس کی۔ پولیس نے ایک لاکھ روپے برآمد کرکے قانونی کارروائی کے بعد مدعی کے حوالے کردیے ، جس پر شہری نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments