گرجا گھروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

 گرجا گھروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر کے گرجا گھروں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ، جس کے باعث مسیحی برادری نے پرامن ماحول میں عبادات اور دعائیہ تقریبات ادا کیں۔

 پولیس حکام کے مطابق اہم اور حساس گرجا گھروں پر سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ متعلقہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو انتظامات کا جائزہ لینے اور گشت مؤثر بنانے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ سکیورٹی پلان کے تحت داخلی اور خارجی راستوں پر اہلکار تعینات رہے ، جبکہ آنے والے افراد کی واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے تلاشی لی گئی۔ مسیحی برادری کے رہنماؤں اور شہریوں نے سکیورٹی انتظامات پر ڈی پی او اور پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...