بنو قابل پروگرام، وہاڑی میں طالبات کے انٹرویوز مکمل

 بنو قابل پروگرام، وہاڑی میں طالبات کے انٹرویوز مکمل

الخدمت فاؤنڈیشن کے دو روزہ کیمپ میں سینکڑوں طالبات شریک ہوئیں

 وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کے وژن کے تحت بنو قابل پروگرام کے سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن کے فیصل ٹاؤن دفتر وہاڑی میں دو روزہ داخلہ کیمپ منعقد کیا گیا، جس کے دوسرے روز سینکڑوں طالبات نے انٹرویوز میں حصہ لیا۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت نوجوانوں کو مفت کمپیوٹر کورسز فراہم کرکے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ کیمپ کا دورہ کرنے والوں میں سابق صدر بار ایسوسی ایشن مہر شیر بہادر لک، امیدوار سیکرٹری بار شہزاد خان، سابق صدر پریس کلب مختار احمد بھٹی، صدر الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا رانا انوار آفتاب، سینئر صحافی چوہدری عبداللطیف شاہد، مہر محمد الیاس، محمد سرفراز پہوڑ، میاں خالد محمود اور طارق فاروق بھٹی شامل تھے ۔ شرکاء نے پروگرام کو سراہتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ طالبات نے کہا کہ آن لائن کمپیوٹر تعلیم حاصل کرکے وہ روزگار کمانے اور اپنے والدین کا سہارا بننے کے قابل ہوسکیں گی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران سید جاوید حسین شاہ، ملک مقصود اطہر اعوان اور چوہدری طارق محمود نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...