جماعت اہلسنت کا اجلاس، نئے عہدیدارمقرر کر دئیے گئے
اجلاس میں دفتر کے قیام کی تجویز منظور،سنی ورکرز کنونشن میں شرکت کا فیصلہعلامہ قاری نذیر احمد خاں سعیدی اور علامہ قاری سجاد ظفر نے حلف اٹھا لیا
میلسی (نامہ نگار )جماعت اہلسنت پاکستان تحصیل میلسی کا اجلاس تلاوتِ قرآن پاک اور نعت شریف سے شروع ہوا، جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں کرم پور روڈ پر دربار بابا نتھے شاہ کے بالمقابل لنگر خانے میں جماعت کا دفتر قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی، جسے تمام عہدیداران نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔اجلاس میں یکم نومبر 2026ء کو لاہور انٹرنیشنل سنی سیکریٹریٹ میں منعقد ہونے والے سنی ورکرز کنونشن میں بھرپور شرکت کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر تحصیل میلسی کے لیے آرگنائزر اور نائب امیر جبکہ سٹی میلسی کے امیر کا تقرر کیا گیا۔علامہ قاری نذیر احمد خاں سعیدی نے آرگنائزر اور علامہ قاری محمد سجاد ظفر نے نائب امیر کے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ حلف جماعت اہلسنت ضلع وہاڑی کے امیر علامہ محمد یعقوب خان سعیدی نے لیا۔ اجلاس کی صدارت تحصیل میلسی کے امیر ڈاکٹر اقبال حسین سعیدی نے کی جبکہ میزبانی ناظم اعلیٰ محمد اطہر خاں نے کی۔ اجلاس میں بڑی تعداد میں عہدیداران نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments