مختیار احمد رحمانی میپکو کوٹ ادو کے کوآرڈینیٹر نامزد

مختیار احمد رحمانی میپکو کوٹ ادو  کے کوآرڈینیٹر نامزد

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) معروف ماہرِ تعلیم، سابق کونسلر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما مختیار احمد رحمانی کو میپکو کوٹ ادو کا کوآرڈینیٹر نامزد کردیا گیا ہے ۔

 وفاقی وزیر توانائی اور میپکو حکام کی منظوری کے بعد ان کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مختیار احمد رحمانی حلقہ این اے 179 میں بجلی سے متعلق عوامی شکایات، نئے کنکشنز، ٹرانسفارمرز کی تنصیب، اوور بلنگ اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے شہریوں اور میپکو کے درمیان رابطے کا کردار ادا کریں گے ۔ وہ تعلیمی اور سماجی خدمات کے حوالے سے بھی علاقے میں پہچانے جاتے ہیں۔مختیار احمد رحمانی نے وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی حکومت، (ن) لیگ کی مرکزی و مقامی قیادت، سابق رکن قومی اسمبلی ملک سلطان محمود ہنجراکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...