ڈاکٹر نسیم بیگم کی چیمبر کے صدر عامر شہباز سے ملاقات

 ڈاکٹر نسیم بیگم کی چیمبر کے صدر عامر شہباز سے ملاقات

بیج گندم کی صوبوں کے درمیان ترسیل، معیار، رجسٹریشن کے ضابطہ کار پر تبادلہ خیال

 رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر نسیم بیگم نے بیج گندم کی بین الصوبائی نقل و حمل کے امور کا جائزہ لینے کے لیے رحیم یار خان کا دورہ کیا اور صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں محمد عامر شہباز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بیج گندم کی صوبوں کے درمیان ترسیل، بیجوں کے معیار، تصدیق، رجسٹریشن اور متعلقہ ضابطہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ڈاکٹر حیات اللہ ترین، ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد ممتاز، ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحئی، رانا ندیم اسلم، ڈاکٹر ہارون احمد اور وقاص امجد بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر نسیم بیگم نے کہا کہ بیجوں کے معیار اور تصدیق کے نظام کے ساتھ بین الصوبائی نقل و حمل کا جائزہ زرعی ضروریات کے مطابق معیاری بیجوں کی دستیابی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے ۔ دورے کے دوران انہوں نے سندھ پنجاب بارڈر پر سبزل چیک پوسٹ اور مختلف سیڈ کمپنیوں کا بھی دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...