لوہاری گیٹ کے سرکاری سکول سے نومولود بچی زندہ حالت میں برآمد

لوہاری گیٹ کے سرکاری سکول سے  نومولود بچی زندہ حالت میں برآمد

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے سرکاری سکول کے واش روم کے قریب سے نومولود بچی کو زندہ حالت میں برآمد کرکے نشتر ہسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق گورنمنٹ اقبال گرلز ہائی سکول میں نومولود بچی کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بچی کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم خاتون بچی کو وہاں چھوڑ کر چلی گئی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...