شاہ رکن عالمؒ کے عرس کی اختتامی تقریبات آج ہوں گی
ملتان (کرائم رپورٹر) عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ رکن الدین عالم نوری حضوری سہروردی ملتانیؒ کے 173ویں سالانہ عرس کی اختتامی تقریبات آج منعقد ہوں گی۔
تقریب کی صدارت مخدوم زادہ محمد زین حسین قریشی کریں گے ۔تقریبات سے جماعت اہل سنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی، قاضی محمد بشیر گولڑوی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، مولانا نور ہاشم سعیدی، جام اصغر حمیدی، پروفیسر عبدالقدوس صہیب، قاری غلام فرید اظہری، صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی اور دیگر مقررین خطاب کریں گے ۔عرس کی اختتامی تقریبات کے سلسلے میں دن ایک بجے ختم شریف، دعا اور چادر پوشی کی جائے گی، جبکہ عقیدت مندوں کی جانب سے ہدیہ درود و سلام بھی پیش کیا جائے گا۔تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض حسب روایت درگاہ کے ترجمان پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری انجام دیں گے ۔ عرس کی اختتامی تقریبات میں روحانی و مذہبی شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments