نابینا افراد کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کرینگے ، سعدیہ کرمانی

نابینا افراد کو بااختیار بنانے کیلئے تعاون کرینگے ، سعدیہ کرمانی

تمام ضروری سہولتیں دی جائیں گی، سفید چھڑیاں تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) انرویل ڈسٹرکٹ 343 کی چیئرمین سعدیہ کرمانی نے کہا ہے کہ سفید چھڑی نابینا افراد کی شناخت، خودمختاری اور محفوظ نقل و حرکت کی علامت ہے ۔ نابینا افراد اپنی محنت، قابلیت اور عزم کے ذریعے اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ انہیں ضروری سہولیات اور آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ معاشرے کا فعال اور خودمختار حصہ بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ انرویل ڈسٹرکٹ 343 نابینا افراد کی معاونت کے لیے اپنا سلسلہ جاری رکھے گا اور زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک سفید چھڑیاں پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نابینا افراد میں سفید چھڑیاں تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ریحانہ امبرین نے کہا کہ نابینا افراد صلاحیتوں اور قابلیت کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، انہیں صرف درست رہنمائی، مناسب مواقع اور تعاون کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نابینا افراد کی تعلیم، تربیت اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جانے چاہئیں۔ ان کے مسائل کے حل اور انہیں معاشرے کا بااختیار شہری بنانے کے لیے وہ متعلقہ حکام اور حکومت پنجاب کے سامنے ان کے مسائل اجاگر کرنے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...