الیکٹرک بسوں کا شیڈول اور روٹس واضح نہ ہونے سے پریشانی

 الیکٹرک بسوں کا شیڈول اور روٹس  واضح نہ ہونے سے پریشانی

خانیوا ل(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) خانیوال میں الیکٹرک بس سروس کے روٹس اور اوقاتِ کار واضح نہ ہونے کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔

 اور بس شیلٹرز پر معلومات کی عدم دستیابی سے گھنٹوں انتظار معمول بن چکا ہے ؛ بسوں کا شیڈول معلوم نہ ہونے کی وجہ سے ملازمت پیشہ افراد، طلبہ اور عام مسافروں کے روزمرہ معمولات شدید متاثر ہو رہے ہیں اور انہیں مجبوراً متبادل ٹرانسپورٹ استعمال کرنا پڑتی ہے جس سے سفری اخراجات بڑھ رہے ہیں؛ اس صورتحال کے پیش نظر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بس شیلٹرز پر روٹس، آمد و رفت کے اوقات اور اسٹاپس پر مبنی معلوماتی بورڈز آویزاں کر کے بسوں کی وقت پر آمد یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...