اشتہاریوں، کرمنل گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اشتہاریوں، کرمنل گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

آر پی او اظہر اکرم کا کوٹ ادو کا دورہ ، جرائم کی شرح پر برہمی کا اظہار

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرم نے پولیس کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ضلع کوٹ ادو کا دورہ کیا، جہاں ڈی پی او منصور قمر، جملہ سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کی موجودگی میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں جرائم کی شرح پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آر پی او نے اشتہاری مجرمان، کرمنل گینگز، چوری ڈکیتی، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ؛ انہوں نے سپروائزری افسران کو ریپ، سنگین مقدمات اور خواتین و بچوں کے اغوا کے کیسز میں مغویان کی جلد بازیابی اور تفتیش کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پولیسنگ کے نظام میں بہتری کے لیے تمام تر ترجیحات کو مدنظر رکھ کر پیشہ ورانہ انداز میں ذمہ داریاں ادا کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...